الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کارروائی روک

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے بھیجےگئے ریفرنسز کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے کی تحریک انصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے کمیشن کے سامنے پیش ہوئے دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آج پٹیشنر خود پیش نہیں ہوئے اس لیے ریفرنس کو مسترد کیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اب بال ہمارے کورٹ میں آگئی ہے فیصلہ ہمیں کرنا ہے ہم عمران خان اورجہانگیر ترین کو نوٹس جاری کررہے ہیں ان دونوں شخصیات کا ریفرنس میں حاضرہونا ضروری ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے نااہلی ریفرنسز میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کارروائی روک دی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ فریقین کی مشاورت کے بعد کیا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ  درخواستوں پر سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہوگی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.