عراق‘شراب کی صنعت اور کاروبارتباہ‘ ‘اقلیتیں پریشان

whiskey-bottles

عراق میں شراب کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، خاص طور پر بغداد میں متعدد چھوٹی، چھوٹی شراب کی دکانوں پر شراب کھلے عام ملتی ہے۔ جبکہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بہت ہی کم مہیا کی جاتی ہے۔ جس کے باعث عراقی پارلیمنٹ کو شراب پر پابندی کا قانون منظور کیا ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف 1 کروڑ سے ڈھائی کروڑ دینار یا 8 ہزار سے 20 ہزار ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ نئے قانون کے بعد شراب پر پابندی کے حامی زور دے رہے ہیں کہ ایسا کرنا آئین کے مطابق ہے جو کہ اسلامی قوانین کی خلاف ورزی سے روکتا ہے۔ جبکہ  مخالفین نے زور دیا ہے کہ ایسا کرنا اسلام کے ان قوانین کی خلاف ورزی ہے جو اقلیتوں کو ان کے رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارنے کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ قانون کے خلاف فیڈرل کورٹ میں اپیل کریں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.