مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 69 برس بیت گئے‘حریت رہنماوں کی اپیل پرمکمل ہڑتال

27اکتوبر 1947کو بھارتی فوج نے جموں و کشمیر پر چڑھائی کی تھی اور اس پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کو پامال کرتے ہوئے زبردستی قبضہ کر لیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 69 برس بیت گئے۔مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ دکانوں، گھروں کی چھتوں اور گاڑیوں سمیت ہر جگہ سیاہ جھنڈے لہرائے جارہے ہیں۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری عوام نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی جانیں، روزگار، تعلیم اور سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ ہر قیمت پر اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، میر واعظ نے جامع مسجد میں مسلسل نماز کی ادائیگی پر قدغن پر بھی شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کرفیو اور پابندیوں کو توڑتے ہوئے کل نماز جمعہ جامع مسجد سرینگر میں ادا کریں گے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.