ا بڑی خوشخبری۔۔۔ سی پیک پر تجارت کا باقاعدہ آغاز

ہنزہ کے گاؤں اورڈرائی پورٹ سوست سے کنٹینرز کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان سمیت چینی حکام نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر حفیظ الرحمان نے کہا،پاک چین اقتصدای راہ داری منصوبے سے خطے میں خوش حالی آئے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ہر ہفتے چین کے ایک ہزار کنٹینرز گلگت بلتستان کی ہائی وے سے گزریں گے۔ان کا مزید  کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت 72 ارب پاکستانی روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے جس کے باعث گلت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی آئے گی۔ سوست پورٹ پر کسٹم حکام نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کہ 45 کنٹینرز گوادر کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں اور کلیئرنس کے بعد باقی کنٹینرز بھی روانہ کر دیے جائیں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.