اسلام آباد کے علاقے ڈھو ک کشمیریاں میں تیز رفتاری کے باعث بس کو حادثہ ، ایک شخص جاں بحق،20افراد زخمی

اسلامک یونیورسٹی کی طالبات کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور گولڑہ موڑ کے قریب موٹس سائیکل سے ٹکرانے کے بعد گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔ بس کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ موٹر سائیکل سوار کو بچنے کا موقع ہی نہیں ملا ۔حادثہ جی الیون چوک میں کشمیر ہائی وے پر پیش آیا۔یونیورسٹی کی بس گولڑہ موڑ سے طالبات کو لیکر آرہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی ۔ حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ مرنے والے کی لاش ہسپتال منتقل کرد ی گئی ہے ۔ زخمی طالبات کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.