سب کو پتا ہے حکومت کو کب ہماری یاد آتی ہے،اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کےسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح اور بنیادی ہیں،16اکتوبر کو بلاول بھٹو نے 4مطالبات پیش کئے حکومت ان کو مانے،ہمارابنیادی مطالبہ اپوزیشن کا پاناما بل ہے، اس بل کو منظور کيا جائے۔ حکومت بل پاس کرلے تو تمام پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ حکومتی ٹيم کے ساتھ گہری بات نہیں ہوئی، 4مطالبات سامنےرکھے، اگرضرورت پڑی تو متحدہ اپوزيشن کا اجلاس بلائیں گے، عمران، قادری اور حکومت کی کيا کشمکش ہوتی ہے، اس پر بات نہیں کروں گا۔ حکومت ہمارے پاناما بل پر راضی ہوجاتی ہےتوعمران خان کا بھی يہی مطالبہ ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.