ترکی میں تہّتر فوجی پائلٹوں کو حراست میں لینے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق ان پائلٹوں کو حراست میں لینے کے لیے احکامات اناطولیہ کے سرکاری وکیل کی جانب سے دیے گئے تھے۔ ان میں سے 45 افراد پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ان افراد پر مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزامات ہیں۔ انقرہ حکومت جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن تحریک پر ہی عائد کرتی ہے۔ اس واقعے میں270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گولن امریکا میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.