منظوروسان کا نیا خواب، ایک قربانی ہوگئی، 2 قربانیوں کاانتظارکیا جائے

2

کراچی میں چینی سرمایہ کاروں کے وفد سےملاقات کےبعدمیڈیاسے بات کرتےہوئےمنظوروسان نےکہاہےکہ بڑی عیدمیں بھی 3 دن قربانی ہوتی ہےجب کہ خواب دیکھاہےکہ3 قربانیاں ضرورہوں گی، ایک ہوگئی ہےاور2 کا انتظار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا وزیراعظم وفاقی کابینہ سےہی ہوگالیکن چوہدری نثارکا وزیراعظم بننا ناممکن ہے۔ پرویزرشید کی برطرفی سےمتعلق منظوروسان کاکہنا تھا کہ جب کسی کو نکالاجاتا ہےتو پھربہانہ بنایاجاتاہےاورڈان لیکس بھی ایک بہانا ہے، وزیراعظم جب تبدیل ہوگا تو ان کی ڈان لیکس سے بھی جان چھوٹ جائےگی۔ اس سےقبل وزیرصنعت سندھ نےچینی سرمایہ کاروں سےملاقات میں کہاکہ پاکستان اور چین کےمراسم دوستانہ اورمضبوط بنیادوں پراستوارہیں، دونوں ممالک نہ صرف ایک دوسرے کےلیےلازم وملزوم ہیں بلکہ مشکل حالات میں بھی ایک دوسرے کےکام آتے ہیں، سی پیک منصوبہ دونوں ملکوں کی دوستی کوبام عروج دے گا، سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کےساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.