اسلام آباد بند کرنےکی آڑ میں عمران خان خون ریزی چاہتے ہیں ،خواجہ آصف

وزیر دفاع کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعلٰی خیبر پختون خوا اپنے ساتھ مسلح جتھے لے کر اسلام آباد آرہےہیں اور وہ یہاں خون بہانا چاہتے ہیں لیکن حکومت ایسا نہیں کرنے دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جوان قربانیاں دے رہے ہیں اور یہ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے بلانے کے باوجود عمران خان عدالت نہیں گئے لیکن ہم عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.