بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعا ل فائرنگ جاری

بھارتی فوج کا ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعا ل اور بلاجواز فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان رینجرز بھرپورجوابی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور دشمن کو دندان شکن جواب دیا جارہا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں چارواہ سیکٹر میں پربھارتی فوج کی فائرنگ سےخاتون زخمی ہوگئی جسے ،سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈری پر وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچ رہا ہے اور لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.