ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوارنے اپنی 69ویں سالگرہ دوران پرواز منائی

واشنگٹن‘سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے زندگی کی انہتر بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے اپنی 69ویں سالگرہ ہوائی جہاز میں دوران پرواز منائی اور میڈیا کے نمائندوں کو کیک کھلایا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ صدارتی انتخابات کی مہم پر ہے.ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کچھ دن باقی رہ گئے لیکن ٹرمپ تاحال اپنا زیادہ تر وقت انتخابی مہم کے بجائے اپنے کاروبار کو دے رہے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.