دھماکہ خیز مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج

پولیس کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں دھماکے کے بعد مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعہ کی ابتدائی تفتیش کے بعد سی ٹی ڈی نے دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ چھتیں گرنے کے بعد ملبے سے 8دستی بموں کے خول ملے تھے، جس پر سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ دھماکے سے مکانات کی چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ 5خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.