ٹرمپ کا واک آف فیم میں نصب ستارہ ہتھوڑے مار مار کر توڑ دیا گیا

اطلاعات کے مطابق اس شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس ستارے کی نیلامی کرنا چاہتا ہے تاکہ ان خواتین کی مالی مدد کی جا سکے جنھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر دست درازی کرنے کا الزام لگایا ہے۔۔۔ ٹرمپ کا یہ ستارہ 2007 میں نصب کیا گیا تھا۔ تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسے نقصان پہنچایا گیا ہے۔۔۔اس سے قبل اس ستارے کے گرد ایک چھوٹی سی دیوار تعمیر کی گئی تھی۔ یہ ٹرمپ کے اس منصوبے کے خلاف احتجاج تھا کہ وہ میکسیکو اور امریکہ کے درمیان دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔۔۔اس کے علاوہ ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں لوگوں کو اس پر پیشاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
لاس اینجلس پولیس کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی انکوائری کررہے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.