پیشگوئیاں غلط ثابت۔۔فیس بک نے سات ارب ڈالر کما کر تمام ریکارڈ توڑ دئیے

ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کی کل آمدن کا 84 فیصد حصہ موبائل فونزکے استعمال کنندگان کے لئے پوسٹ کئے گئے اشتہارات سے آتا ہے۔۔ فیس بک نے موجودہ سہ ماہی میں اشتہارات کی مد میں 6.82 ارب ڈالر کمائے جو گذشتہ سال کی نسبت 78 فیصد زیادہ ہے۔۔تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ فیس بک اس سہ ماہی میں 6.71 ارب ڈالر کمائے گی تاہم فیس بک نے سات ارب ڈالر کما کر سب اندازے غلط ثابت کردئیے۔۔فیس بک کے شئیرز کی قیمت میں  بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 128.35 ڈالر تک پہنچ گئی ۔۔ اس وقت موبائل فون کے ذریعے فیس بک تک رسائی کرنے والی کی تعداد میں 22 فیصد اضافے کے بعد ایک اعشاریہ زیرو نو ارب ہوگئی ہے۔۔۔ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اپنے تمام ایپس میں ویڈیو کا آپشن شامل کرے گی دس سالہ ٹیکنالوجی روڈ میپ پر عمل درآمد کررہے ہیں انہوں نے دعوی کیا کہ فیس بک کی بدولت دنیا کی کل آبادی کے 0.5 فیصد آبادی کو انٹر نیٹ تک رسائی حاصل ہوئی۔۔ فیس بک دنیا کے دشوار ترین علاقوں تک رسائی کے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرونز، اسٹیلائٹ اور دیگر ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے۔۔ فیس بک اپنے ایپس انسٹا گرام واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کے ذریعے اپنی حریف کمپنی سنیپ چیٹ کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔۔ فیس بک نے شئیرز کی خریدوفروخت کے لئے ایک فیچر مارکیٹ پلیس متعارف کرانے والی ہے ۔۔۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک کی آمدن میں  گذشتہ سال کی نسبت 52 فیصد اضافہ ہوا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.