پی سی بی نے کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر پابندی لگا دی،نجم سیٹھی کی ٹویٹ پر تردید

قومی کرکٹ ٹیم کے پش اپس لگانے کا معاملہ پارلیمنٹ تک جا پہنچا۔۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں کھلاڑیوں کے پش اپس پر حکومتی ارکان نے تحفظات کا اظہارکیا۔ارکان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی جیت پر پش اپس کر کےکس کوپیغام دے رہے ہیں۔۔اس موقع پر رانا افضل نے کہا کہ جیتے تو پش اپس اور ہارے توخاموشی آخر چکر کیا ہے، چوہدری نذیر احمد نے کہا کہ کھلاڑی کامیابی پرنوافل اداکریں تو زیادہ بہترہوگا،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نےمیچوں میں کھلاڑیوں کوپش اپس کرنے سے روک دیا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں پش اپس کا سلسلہ اب بند ہو گیا ہے،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مصباح نےسنچری بنانے پراپنی فٹنس دکھانےکیلئے پش اپس کیے تھے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.