لیبیا، تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 90 مسافرلاپتہ

لیبیا میں کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق ساحل سمندر سے 26 میل دور یہ حادثہ پیش آیا ۔۔۔۔ ساحلی محافظوں، غوطہ خوروں نے 29 مہاجروں کو بچالیا۔۔۔بچائے گئے ایک تارک وطن نے بتایا کہ ربڑ کی اس کشتی پر تقریباً 126 مسافر سوار تھے اور ایک جانب کا ربڑ پھٹ جانے کی وجہ سے وہ سب سمندر میں ڈوبنے لگے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزیں ایجنسی کے مطابق مشرقی وسطیٰ اور افریقی ملکوں سے غیر قانونی طریقہ سے بحرروم کے راستے یوروپ جانے کی کوشش میں اس سال اب تک 3740 پناہ گزینوں کی موت ہوچکی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.