پرویز خٹک مجیب الرحمان اور الطاف حسین کی زبان بول رہے ہیں،رانا مشہود

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے گورنمنٹ اے پی ایس میں سمارٹ بورڈ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ریاست کو بند کرنے کی باتیں ماورائے آئین ہیں، حکومت کے پاس شواہد ہیں کہ خیبر پختونخواہ میں مدارس کی فنڈنگ کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد پر حملے کی اطلاعات بهی موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے بیان کے بعد کچھ بهی ہوسکتا ہے، پرویز خٹک شیخ مجیب الرحمان اور الطاف حسین کی زبان بول رہے ہیں۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسلام آباد بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں تو انہیں مخصوص جگہ پر جلسے کی اجازت دے دیں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.