امریکا میں سعودی طالب علم ہلاک

امریکا کے شہر وسکونسن  میں یونیوورسٹی کا سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا طالب علم ہلاک ہوگیا،مقامی میڈیا کے مطابق 24 سالہ حسین سعید کو پیزا پارلر کے قریب زخمی حالت میں بیہوش پایا گیا۔ ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں  ایک  دن کے بعداس کا انتقال ہو گیا۔پولیس کے مطابق اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہے اور پولیس نے معلومات کے لیے اپیل کی ہے۔تاہم مقامی اخبار کے مطابق حملہ آور سفید فام تھا اور اس کا قد چھ فٹ تھا۔یونیورسٹی آف وسکونسن کی جانب سے فیس بک پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ حسین سعید بزنس ایڈمنسٹریشن میں تھرڈ اییر کے طالب علم تھا۔مینیسوٹا کونسل آف امیریکن اسلامک ریلیشنز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ حسین کی موت کی تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.