سیالکوٹ: ہرپال اور چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فوج کی شدید گولہ باری ، 5افراد زخمی

بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا چوبیس گھنٹے کے دوران تیسری بار ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے لیکن اس بار ہرپال سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا زخمیوں کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا، زخمی ہونے والوں میں زخمی ہونیوالے غلام رسول کا تعلق کرلوپ اور مبارک علی کا تعلق سنگھیال سے ہے۔پاکستان رینجزر کی جانب سے بھارتی افواج کو بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں واضح رہے کہ رات گئے بھارت کی جانب سے چپراڑ سیکٹر کے علاقوں نند پور،ملانہا،پنوال،بنویٹ کی رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.