الیپو،شامی باغیوں کے حملوں میں چھ بچے ہلاک

 

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سَنا کے مطابق ایک حملہ حلب کے جنوبی حصے میں حکومتی فورسز کے زیرقبضہ ایک علاقے میں کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس راکٹ کا نشانہ ایک اسکول بنا، جہاں تین بچے ہلاک جب کہ 14 دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک اور راکٹ ہمدانیہ کے علاقے کے قریب ایک مکان پر گرا، جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے تین لڑکے ہلاک جب کہ چوتھا زخمی ہو گیا۔۔۔دوسری طرف اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے سکول پر ہونے والے فضائی حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 20 سے زیادہ بچے ہلاک ہو گئے تھے۔۔۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حملے میں باغیوں کے زیرِ قبضہ قصبے ادلب کے قریب ایک سکول کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہلاک شدگان کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے جن کی اکثریت بچوں پر مشتمل ہے۔یونیسیف کے مطابق 11 اکتوبر کے بعد سے ادلب سمیت پانچ سکولوں کو غیرانسانی حملوں کا ہدف بنایا گیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.