ایشین ڈیولپمنٹ بینک نےپاکستان کےونڈفارم کےقیام کیلئے قرضہ منظور کرلیا

9

بینک کی جانب سے یہ پاکستان کے نجی شعبے میں ونڈ پاور جنریشن کے سلسلہ کی تیسری سرمایہ کاری ہے پچھہتر لاکھ ڈالرز کا یہ قرضہ ٹرائیکون بوسٹن کنسلٹنگ کارپوریشن کیلئے منظور کیا ہے جو کراچی سے سو کلو میٹر دور جھمپیر کے مقام پر پچاس میگا واٹ کے تین ونڈ فارمز لگائے گی جس سے مجموعی طور پر ایک سو پچاس میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی یہ ونڈ فارم مارچ دو ہزار اٹھارہ میں مکمل ہوگا۔

پاکستان سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مذکورہ کمپنی سے ایک بیس سالہ معاہدہ کیا ہےجس کے تحت اس سے پیدا ہونے والی بجلی پی سی پی اے کو فروخت کی جائے گی۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے وابستہ سرمایہ کاری کے ماہرعظیم ہاشمی کے مطابق متبادل توانائی کے استعمال سے کوئلہ اور پیٹرولیم پر انحصار کم ہوگا اس ونڈ فارم سے نہ صرف بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ سالانہ تین سو ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو روکنے میں مدد ملے گی ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.