متحدہ پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات، فاروق ستار کنوینر اور سربراہ منتخب

ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی انتخابات کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں قائم عارضی مرکز میں ہوئے جہاں دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 12 ہزار 6 سو 23 ووٹرز نے حصہ لیا جس میں سے 195 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ انتخابی عمل کے نتیجے میں کارکنوں نے کنوینر اور ڈپٹی کنوینر سمیت ایم کیو ایم کی 35 رکنی رابطہ کمیٹی بھی منتخب کی ہے۔ نتائج کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کو کارکنوں نے پارٹی کا سربراہ اور کنوینر منتخب کر لیا۔ عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر جبکہ کنور نوید، نسرین جلیل، ڈاکٹر خالد مقبول اور شاہد پاشا ڈپٹی کنوینر منتخب ہو گئے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.