سیاہ فام امریکیوں نے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو مسترد کردیا

سیاہ فام امریکی شہری غیر متوقع طورپر ہلیری کلنٹن کو ووٹ ڈالنے سے گریزاں ہیں۔۔۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاہ فام شہری ڈیموکریٹ حکومت میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے ۔۔۔ متعدد سیاہ فام شہریوں کے پولیس کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد بلیک لائیوز میٹر اور آئی کانٹ برید تحاریک اس کا واضح ثبوت ہیں۔۔ دوسری طرف ڈیمو کریٹ حکومت اس امر پر پریشان ہے حتی کے  امریکا کے صدر اوباما کو جو خود بھی سیاہ فام ہیں  اپنے حالیہ خطاب میں سیاہ فام امریکیوں سے اپیل کرنا پڑی کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نکلیں اور ہلیری کلنٹن کو ووٹ کاسٹ کریں۔۔۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بل کلنٹن کے دور میں بھی سیاہ فام امریکیوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا  پڑا تھا اور انہیں خدشہ ہے کہ ان کی اہلیہ بھی صدر منتخب ہوکر ان سے کوئی اچھا سلوک نہیں کریں گی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.