موصل میں فتح کے بارے میں پرامید ہیں، داعش کے سربراہ کا آڈیو پیغام

آئی ایس آئی ایس کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ  پریقین ہیں کہ  ان کے مجاہدین موصل میں فتح حاصل کریینگے

آڈیو پیغام میں موصل کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خدا کے دشمنوں سے لڑیں۔۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور فدائی آگے بڑھیں اور دشمنوں سے اپنا علاقہ واگذار کرائیں۔۔۔۔۔دوسری طرف عراقی افواج موصل میں داخل ہوگئی ہيں۔ عراقی خصوصی فوجی دستے شہر کی مشرقی حدود سے کچھ ہی فاصلے پر ہيں۔ تاہم تاحال کوئی بڑی پيش رفت نہيں ہو پائی ہے۔ دريں اثناء امدادی تنظيموں نے خبردار کيا ہے کہ شہر کے دس لاکھ شہریوں کو شديد خطرات لاحق ہيں۔ کئی اندازوں کے مطابق شہر ميں داعش کے زير کنٹرول علاقوں ميں لگ بھگ چھ لاکھ بچے بھی موجود ہيں جنہيں يہ تنظيم انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر سکتی ہے۔۔۔۔ عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز صوبہ نینویٰ میں داعش کے کئی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جن میں 100 سے زاید داعشی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

العربیہ کے برادر ٹیلی ویژن الحدث نیوز نے عراقی فوج کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور اتحادیوں نے پانچ مقامات پر داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔۔۔

اوبروی نینویٰ ہوٹل پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں 68 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ الغابات کے مقام پر دوسرے فضائی حملے میں 29 جنگجو ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک فضائی حملہ داعش کے ’دیوان الجند‘ ہیڈ کواٹر پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 ہلاک اور 15 جنگجو زخمی ہوئے ہیں۔ نینویٰ میں داعش کے ایک اسلحہ ڈپو پرحملے میں 10 جنگجو ہلاک اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.