کمپنی کے منافع میں تین فیصد کمی ، آئی فونز کی فروخت بڑھ گئی

8

نیویارک‘ایپل کمپنی کے منافع میں تین فیصد کمی ، آئی فونز کی فروخت بڑھ گئی‘امریکی کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ اگرچہ تیسری سہ ماہی میں آئی فونز کی فروخت اور کمپنی کے منافع میں کمی آئی ہے تاہم توقع سے زیادہ آئی فون کی فروخت ہوئی ہے۔ایپل کمپنی کے مطابق 24 ستمبر تک تین ماہ میں 45.51 ملین آئی فون فروخت ہوئے جبکہ اوسط توقع 44.8 ملین کی تھی۔ ایپل کمپنی کے حصص میں تین فیصد کمی ہوئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ چھٹیوں کے سیزن میں 76 سے 78 بلین ڈالر کا منافع ہو گا۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ تیسری سہ ماہی منافع میں نو فیصد کمی ہوئی اور کمپنی 46.85 بلین ڈالر کا منافع بنا سکی۔ 2001 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ کمپنی کے منافع میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سمارٹ فونز کی فروخت میں کمی اور سخت مقابلہ ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.