انتخابی ضابطہ اخلاق مشاورتی اجلاس، مسلم لیگ (ن) کے سوا تمام جماعتوں کی عدم شرکت

الیکشن کمیشن کاسیاسی جماعتوں کےساتھ مجوزہ ضابطہ اخلاق پرمشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ نے شرکت نہ کی۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انوشہ رحمان، عبدالقادر بلوچ اور طارق فضل چوہدری شریک ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے مشاورتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جسے آئین انتخابات کیلئے تمام اختیارات دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اور سیاسی جماعتوں سے بھی اس پر مشاورت کی جائے گی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.