پاناما لیکس کیس‘وزیراعظم نے وقت مانگ لیا

اسلام آباد‘ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت جاری ہے تاہم عدالت نے دوپہر 1 بجے تک کا وقفہ کر دیا ہے جس کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہو گی‘میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ
تشکیل دیا گیا ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو جواب پیش کرنے کا کہا جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انکی خدمات حال ہی میں حاصل کی گئی ہیں تاہم انہیں جواب داخل کرنے کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے دوپہر 1 بجے تک سماعت ملتوی کر دی ہے۔ سماعت میں وقفہ ہونے کے بعد وزیر اعظم کے وکیل جواب لینے کیلئے وزیر اعظم ہاو¿س روانہ ہو گئے ہیں اور دوپہر 1 بجے کے بعد آکر عدالت میں تحریری جواب داخل کریں گے۔عوامی مسلم لیگ کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل دینے کیلے شیخ رشید خود سپریم کورٹ میں موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف کے وکلائ کے علاوہ شیریں مزاری بھی کمرہ عدالت میں ہیں۔ دوسری
جانب مسلم لیگ نواز کے طلال چودھری اور عابد شیر علی بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.