واقعہ کی وجوہات سامنےنہ آسکی ہینڈ گرنیڈگھر میں کیوں رکھے گئے تھے

موچی گیٹ میں دھماکے کے باعث 4 مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ حادثے میں 1 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے.

رات گئے موچی گیٹ میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث ایک دوسرے سے متصل چار مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے 11 افراد کو نکال کر طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا۔ زخمی ہونے والوں میں بچے، خواتین اور مرد بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ دوسری طرف پولیس کو عمارت کے ملبے سے متعدد دستی بم اور بارود ملا ہے جس کو  پولیس نے قبضے میں لےلیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیںَ

واقعہ کی وجوہات سامنےنہ آسکی ہینڈ گرنیڈگھر میں کیوں رکھے گئے تھے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.