شام میں روس کی طرف سے جاری جنگ بندی میں توسیع

ماسکو حکومت نے باغیوں کو آئندہ جمعے کی شام تک حلب چھوڑنے کا کہا تھا۔ باغیوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ حلب کو چھوڑ کر چلے جائیں یا اپنے ہتھیار پھینک دیں۔ قبل ازیں روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ حلب کے مشرق میں موجود عام شہریوں اور باغیوں کو محفوظ انخلاء کی اجازت دی جائے گی اور حلب پر فضائی بمباری نہ کرنے کے معاہدے میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔۔۔روس کی فوج نے حلب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں 10 گھنٹوں کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان روسی صدر ولادیمر پوتن کے حکم پر کیا گیا ہے۔۔۔روسی اسٹاف کمیٹی کے سربراہ ویلری گیراسیموف کے مطابق  حلب میں 4 نومبر بروز جمعہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.