لال حویلی میراے آباو¿اجداد کی نشانی ہے،جنازہ بھی یہاں سے نکلے گا ‘سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ

راولپنڈی متروکہ وقف املاک نےشیخ رشید کی لال حویلی سےمتصل جگہ کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے15روزمیں خالی کرنےکاحکم دیا ہے۔

متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید کوجاری نوٹس میں کہاگیا ہےکہ لال حویلی سے متصل جگہ غیر قانونی اور تجاوزات میں شامل ہےاس لئےاسےخالی کیاجائے، لال حویلی کےذمہ رقوم بھی ادا نہیں کی جارہیں، اگر15 روز میں کوئی قابل اطمینان جواب داخل نہ کرایا گیا تو لال حویلی کو خالی کرا لیا جائے گا۔ شیخ رشید کا متروکہ وقف املاک  کےنوٹس پرردعمل میں کہناتھا کہ 28 تاریخ کولال حویلی میں ایک بڑا سیاسی شو ہونےجارہاہے۔ اب اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی بھی بند ہو گا۔ جس میں عمران خان اورطاہرالقادری بھی شریک ہوں گے، سیاسی شوکوناکام بنانے کےلئےہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ انہیں جاری کیا گیا نوٹس بلاجوازہے، وہ کسی نوٹس کونہیں مانتےاور نہ ہی لال حویلی خالی کریں گے، کیونکہ یہ حویلی ان کے آباؤ اجداد کی نشانی ہے، میراجنازہ بھی یہاں سے نکلے گا۔ کل پریس کانفرنس کرکےاس حوالے سے تمام تفصیلات کو آگاہ کروں گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.