مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل پھینکے جانے پر عالم اسلام میں غم وغصہ

حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ معظمہ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی ناکام کوشش کے بعد عرب ممالک اور اسلامی دنیا کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا  ہے۔۔۔۔

جمعہ کے روز سعودی فورسز نے یمن سے مکہ مکرمہ پر داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضاء ہی میں تباہ کردیا تھا۔۔۔ میزائل کا ملبہ مکے سے 65 کلومیٹر دور سعدا کے قصبے کے پاس پایا گیا۔۔۔۔

مکہ کو راکٹ حملے سے نشانہ بنانے کی مجرمانہ اور مذموم حرکت پر عالم اسلام کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیاجا رہا ہے۔۔مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مکہ معظمہ پر راکٹ حملے کی کوشش کے بعد کوئی مسلمان ملک اس پرخاموش نہیں رہے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.