کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،لیگی رہنما

مسلم لیگ کے رہنماؤں دانیال عزیز نے محمد زبیر اور طلال چودھری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سارا خاندان آف شور کمپنیاں بنانے میں شامل ہے۔ گجرات اور پشاور کے ٹولوں کا نام بھی پاناما پیپرز میں شامل ہے۔ الیکشن کمیشن میں 2 نومبر کو عمران خان اور جہانگیر ترین کی تلاشی ہو گی۔ عمران خان اس شخص کے خلاف اسلام آباد بند کرنے جا رہے ہیں جن کا پاناما پیپرز میں نام ہی نہیں ہے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات عمران خان یا تحریک انصاف نے نہیں کرنی، احتساب کا قانونی فورم سپریم کورٹ ہے۔ سپریم کورٹ نے نوٹسز جاری کر دیے ہیں تو دھرنے اور احتجاج کا کیا جواز ہے؟ عمران خان عدلیہ پر پریشر ڈال کر پسند کا فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان وفاقی دارالحکومت کو بند کرنا چاہتے ہیں اور توقع بھی رکھتے ہیں کہ پکڑ دھکڑ نہ ہو۔

طلال چودھری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت تو ہے لیکن فساد اور یلغار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تحریک انصاف والے مسلح ہو کر اسلام آباد کو فتح کرنا چاہتے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.