شکار پور کار تالاب میں گرنے سے4افراد جاں بحق،ایک زخمی

میونسپل کمیٹی ٹھل کے ملازمین کار پر ٹھل سے شکار پور جا رہے تھے کہ رستم کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے کے بعد تالاب میں گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت شاہد مغل، لطیف سرکی، جبار قریشی اور جمال مہر کے نام سے کر لی گئی۔ چاروں افراد کی میتیں اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جبکہ زخمی کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.