سابق صدر زرداری کیخلاف غداری مقدمے کی درخواست بحال

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے سردار آفتاب ورک کی متفرق درخواست کی سماعت کی ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عدالت نے سابق صدر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی تھی۔ درخواست گزار نجی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکا تھا، لہذا خارج کردہ درخواست بحال کی جائے۔ درخواست گزار کے مطابق آصف زرداری نے 6جون 2015ء کو پاک فوج کے خلاف تقریر کی تھی۔ جو غداری کے مترادف ہے، استدعا ہے کہ ان کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کا حکم دیا جائے ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.