پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 133رنز سے شکست

دوسری اننگز میں 456 رنز کےتعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 322 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ یاسر شاہ نے کریئر میں دوسری مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں لیں۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز نےچار وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز پر اننگز شروع کی،187 رنز پرروسٹن چیز 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم نہ سنبھل سکی۔456 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 322رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 452رنز بنائے اور ویسٹ انڈین ٹیم 224 رنز پر ڈھیر ہوئی، یاسر شاہ نے چار، راحت علی نے تین اور سہیل خان نے دو وکٹیں لیں.دوسری اننگز میں پاکستان نے دو وکٹوں پر دو ستائس رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی اور ویسٹ انڈیز کو 456 رنز کا ہدف دیا،، جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 322 رنز بناسکی۔ پاکستان کا سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز دو سال سے برقرارہے، پاکستان نے گزشتہ سات سیریز میں پانچ جیتیں اور دو ڈرا رہیں، شاہینوں کو ٹیسٹ سیریز میں آخری شکست اگست 2014 میں ہوئی تھی۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سےشکست دے دی، ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان نے ایک اور سیریز جیت لی ،پاکستان کا سیریز میں ناقابل شکست رہنےکا اعزاز دو سال سے برقرار ہے،گزشتہ سات سیریز میں پاکستان کی پانچویں فتح، دو سیریز ڈرا رہیں.

ابوظہبی  میں ٹیسٹ سیریز،،،پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 133رنز سے شکست ،،، 3ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں پاکستان کو 0-2کی واضح برتری حاصل

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.