بھارت میں ریل گاڑی کو خوفناک حادثہ 90افراد ہلاک ،100سے زائد زخمی

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رات 3بجے کے قریب کانپور کے علاقے پخریان کے قریب اندور پٹنا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 14بوگیاں الٹ گئی جس سے کم از کم 90افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے حادثے کے وقت ریل گاڑی کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی اور تمام مسافر سو رہے تھے جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا ۔بھارتی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیا ں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے لیکن جانی نقصان کے بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ریلوے حکام نے بتا یا ہے کہ ابھی حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم ریل کی پٹری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.