افریقی ملک موزمبیق میں ٹرک میں دھماکہ، 73افراد ہلاک

موزمبق  میں  ٹرک  دھماکا ہوا جس میں 73افرادہلا ک 100سےزائد زخمی ہوگئےہیں  زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب گرے ہوئے ٹرک سے تیل نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہو گیا۔موزمبیق کی وزارتِ اطلاعات کے ڈائریکٹر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے گھات لگا کر تیل سے بھرک ٹرک پر حملہ کیا ہو۔حکومتی وزرا امدادی کام اور انکوائری کی نگرانی کے لیے جمعے کو جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کی آدھے سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.