سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی

امریکی جریدے فوربس نے رواں سال دنیا کے امیر ترین افراد کی جو سالانہ فہرست جاری کی تھی جس میں الیگزینڈرا اینڈرسن کو دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت قرار دیا گیا تھا۔ناروے سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی 1.2 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔2007 میں الیگزینڈرا کے والدین جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42 فیصد شیئرز بیٹی کے نام کردیئے تھے۔انہوں نے 42 فیصد مزید شیئرز اپنی دوسری بیٹی کیتھرینہ کے نام کیے جس کی عمر اب 20 سال ہے اور وہ دنیا کی دوسری کم عمر ترین لڑکی بن چکی ہے۔ اگرچہ ان دونوں کو ارب پتی بنے کافی عرصہ ہوگیا مگر اس کی تصدیق اب ہوئی کیونکہ ناروے میں حکومت 17 سال سے زائد عمر ہونے پر ہی کسی فرد کے ٹیکس ریٹرنز شائع کرتی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.