بھارت کی 5ریاستوں میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں

ووٹنگ آسام – لکھیم پور لوک سبھا سیٹ مدھیہ پردیش – شہڈول لوک سبھا سیٹ مغربی بنگال- کوچ بہار، تملک لوک سبھاکی سیٹوںپر ہورہی ہے۔ سروانند سونووال نے آسام اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ لکھیم پور سے ممبر پارلیمنٹ تھے۔ اسمبلی انتخابات میں وہ ماجولی سے چناو جیت کر آسام کے وزیر اعلی بنے تھے۔ وہیں بی جے پی رکن پارلیمنٹ دلپت سنگھ پراستے کے انتقال کی وجہ سے مدھیہ پردیش کی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ مغربی بنگال کی کووچ بہار سیٹ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رینوکا سنہا کی موت ہونے کی وجہ سے خالی ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ آسام، اروناچل پردیش، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، تمل ناڈو، تریپورہ اور پڈوچیری میں اسمبلی کی 8نشستوں پر بھی پولنگ ہو رہی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.